پاکستان میں سلسلہ محمدیہ امینیہ ادریسیہ کا باقاعدہ آغاز ہوا جب المحترم المکرم السیدی الحافظ الشیخ محمد امین بن عبد الرحمن مدینہ شریف سے پاکستان تشریف لائے اس سلسلے کا بنیادی مقصد لوگوں کو اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اطاعت گزار بنانا ہے اور ان کے دلوں میں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عظمت قائم کرنا ہے ان مقاصد کے حصول کے لئے درود شریف ، ذکر اذکار ، اور وظائف دئیے جاتے ہیں، اور یہاں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا ایک انمول خزانہ محترم شیخ صاحب کے بیانات کی صورت میں تاقیامت سب کی رہنمائی کے لئے موجود ہے۔

وظائف میں پابندی کی برکتیں

جو چاہتے ہیں کہ اُن پر خدا کا خاص کرم ہو تو وہ اِن وظائف کو خلوص نیت، شوق، لگن اور بغیر ناغہ کے پڑھیں۔ حدیث شریف کے مفہوم میں ہے کہ ﷲ تعالیٰ کو وہ عمل پسند ہے جس میں ناغہ نہ ہو۔ جو ﷲ تعالیٰ اور رسول پاک صلی ﷲ علیہ وسلم سے وفا کریں گے، اپنے تمام معاملات میں معجزات دیکھیں گے۔(انشاء ﷲ) دنیا آ خرت میں نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کی ضمانت کفالت میں رہیں گے۔ عشق رسول صلی ﷲ علیہ وسلم میں بہت تیزی ہوگی۔ رزق بارش کی طرح برسےگا، ناممکن مشکلات بھی انشاء ﷲ حل ہو جائیں گی۔